نیوزی لینڈ کے خلاف نازیبا الفاظ، کپتان افغان کرکٹ ٹیم راشد خان ایک بار پھر تنازع کی زد میں

نیوزی لینڈ کے خلاف نازیبا الفاظ، کپتان افغان کرکٹ ٹیم راشد خان ایک بار پھر تنازع کی زد میں

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان ایک بار پھر سے اپنے جارحانہ رویے کے باعث بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران کپتان افغان کرکٹ ٹیم راشد خان نے کیوی بیٹر گلین فلپس کو آؤٹ کرنے کے بعد مبینہ طور پر نازیبا زبان استعمال کی، جس پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سخت احتجاج کیا ہے۔

میچ کے ایک اہم موڑ پر جب راشد خان نے دنیائے کرکٹ کے بہترین فیلڈر اور معروف پاور ہٹر گلین فلپس کی وکٹ حاصل کی، تو انہوں نے جوشِ جذبات میں اخلاقی حدود پار کر لیں۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ راشد خان نے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کے خلاف نازیبا جملے کسے، جو اسٹمپ مائیکروفون اور فیلڈرز کی جانب سے نوٹ کیے گئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کرکٹ کی دنیا میں اپنی اعلیٰ ظرفی اور بہترین اخلاق کے لیے مشہور ہے۔ کیوی کھلاڑی کبھی بھی میدان میں کسی ٹیم کے ساتھ بدمزگی یا بدتمیزی نہیں کرتے، لیکن راشد خان کے اس رویے نے انہیں بھی شکایت کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر خاموشی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ باقاعدہ طور پر راشد خان کے رویے کی شکایت آئی سی سی (ICC) کو درج کروا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی بی کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات جاری کردیں

اگر آئی سی سی کی تحقیقات میں راشد خان قصوروار پائے گئے تو انہیں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کی کٹوتی سے لے کر ایک یا دو میچوں کی پابندی بھی لگ سکتی ہے۔
اسی طرح راشد خان کے ریکارڈ میں ڈی میرٹ پوائنٹس کا اضافہ ان کے کیریئر کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ راشد خان جیسے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا چاہیے تھا۔ نیوزی لینڈ جیسی بااخلاق ٹیم کے خلاف ایسا رویہ نہ صرف کھلاڑی بلکہ افغان کرکٹ بورڈ کے لیے بھی سبکی کا باعث بن سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *