چیف وہپ ہمیں ہدایات دے ایسا نہیں ہوسکتا،میں پی ٹی آئی سے الگ ہوتا ہوں ، جنید اکبر پھٹ پڑے

چیف وہپ ہمیں ہدایات دے ایسا نہیں ہوسکتا،میں پی ٹی آئی سے الگ ہوتا ہوں ، جنید اکبر پھٹ پڑے

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی اور قیادت کے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمانی پارٹی سے اسعتفٰی دے دیا ہے۔

  لیک آڈیو میں جنید اکبر نے کہا کہ ان کا صبر جواب دے چکا ہے اور وہ اب پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ نہیں رہیں گے۔ ان کے مطابق وہ چیف وہپ، پارلیمانی لیڈر یا دیگر پارٹی عہدے داروں کی اتھارٹی کو بھی تسلیم نہیں کریں گے۔

جنید اکبر نے پارٹی کے اندر فیصلے چند افراد کے روزانہ کے کنٹرول میں ہونے اور منتخب اراکین کو ایوان میں اپنی رائے دینے کا محدود موقع ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے سال میں وہ صرف چند مواقع پر ہی اسمبلی میں بول سکے، حتیٰ کہ بجٹ اور دیگر اہم معاملات میں بھی انہیں نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عوامی نمائندے صرف حاضری لگانے کے لیے منتخب کیے گئے ہیں، اور کہا کہ پارٹی میں شرافت اور برداشت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جنید اکبر ہڑتال کی ناکامی سے مایوس ، کارکنان کی منتیں ترلے شروع کر دیئے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر نے مزید کہا کہ دہشت گردی جیسے سنگین مسائل پر بھی سوال کرنے سے گریز کیا جاتا ہے، جبکہ معمولی معاملات پر روزانہ تنقید اور مذاق جاری رہتا ہے۔

جنید اکبر نے اعلان کیا کہ وہ پارلیمانی کمیٹی سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں اور آئندہ اسپیکر قومی اسمبلی سے براہِ راست رابطہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایوان میں آزاد حیثیت میں بیٹھنے کے لیے اسپیکر کو باضابطہ درخواست دیں گے۔

editor

Related Articles