عمران خان کی صحت سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا حکم جاری، اڈیالہ جیل جانے کی ہدائت

عمران خان کی صحت سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا حکم جاری، اڈیالہ جیل جانے کی ہدائت

سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان  کی جیل میں موجودہ حالت اور دستیاب سہولیات کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کیا اور ہدایت دی کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تحریری رپورٹ پیش کریں۔ سلمان صفدر کل ملاقات کریں گے اور رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں گے۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے بھی بانی پی ٹی آئی کی موجودہ حالت کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عدالت نے سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی ہے اور رپورٹوں کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا عمران خان سے فوری ملاقات سے متعلق بڑا فیصلہ

اس سے پہلے اٹارنی جنرل نے 5 اگست سے 18 اگست 2023 کے دوران بانی پی ٹی آئی کی جیل میں دستیاب سہولیات کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ یہ رپورٹ اٹک جیل میں قید کے دوران مرتب کی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے سلمان صفدر کو عدالتی نمائندہ مقرر کیا اور ہدایت دی کہ ملاقات کے دوران کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔ سلمان صفدر کی ملاقات کے بعد رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی اور پرسوں سماعت ہو گی۔

سماعت کے دوران وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی رسائی نہیں دی جا رہی۔ عدالت نے سلمان صفدر کو ملاقات کے لیے جانے کی ہدایت دی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *