سونے کی اڑان جاری ،قیمت میں مزید ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی اڑان جاری ،قیمت میں مزید ہزاروں روپے کا اضافہ

گولڈ مارکیٹ میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے، جس کے اثرات براہ راست مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ آج بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کا بھاؤ بھی 1286 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 51 ہزار 184 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،ایک دن چھٹی کے بعد گولڈ مارکیٹ میں بڑی ہلچل

دوسری جانب عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر اضافے کے بعد 5035 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت اور مقامی طلب میں اضافہ، نرخوں میں مسلسل اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ مارکیٹ میں سرمایہ کار اور خریدار دونوں محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں اور خریداری کے فیصلے سوچ سمجھ کر کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *