علیمہ خان بڑی مشکل میں پھنس گئیں،انسداد دہشت گردی عدالت نے نیا حکم جاری کر دیا

علیمہ خان بڑی مشکل میں پھنس گئیں،انسداد دہشت گردی عدالت نے نیا حکم جاری کر دیا

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران درج مقدمے میں غیرحاضری پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ ملزمہ کی غیرحاضری کا کوئی جواز یا استثنیٰ موجود نہیں ہے۔

سماعت کے دوران علیمہ خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وارنٹ جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی صحت سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا حکم جاری، اڈیالہ جیل جانے کی ہدائت

عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اپنے ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے اور انہوں نے این سی سی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان نیاز کو گواہان کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت ایک روز کے لیے مؤخر کر دی ہے تاکہ نئے گواہان کے بیانات ریکارڈ پر آئے اور کیس کی کارروائی آگے بڑھ سکے۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ 26 نومبر کے احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعے سے متعلق درج کیا گیا تھا، اور اس میں شامل افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *