اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے نئے فیشن کیمپن کی جھلکیاں شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔
جاری کردہ تصاویر میں ہانیہ عامر مختلف جدید اور اسٹائلش ملبوسات میں جلوہ گر ہوئیں جہاں ہر انداز میں نت نئے فیشن ٹرینڈز کی جھلک نمایاں تھی۔ ایک خاص لک میں انہوں نے برگنڈی رنگ کا فِٹڈ ٹاپ پہنا جس کے ساتھ ہائی ویسٹ فلور لینتھ اسکرٹ نے ان کے انداز کو مزید خوبصورت بنا دیا۔ اس کے ساتھ منتخب کیے گئے ایکسیسریز نے ان کی شخصیت میں سادگی اور نفاست کا حسین امتزاج پیدا کیا۔
ایک اور انداز میں اداکارہ مکمل بلیک آؤٹ فٹ میں نظر آئیں جس میں اسکوائر نیک لائن ٹاپ اور وائیڈ لیگ ٹراؤزرز شامل تھے۔ ہلکی چمکدار تفصیلات نے اس لک کو کیژول سے ایوننگ اسٹائل میں بدل دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ہانیہ عامر کو ’کوئین‘ اور ’’فیس کارڈ کبھی فیل نہیں ہوتا‘‘ جیسے القابات سے نوازا جبکہ ان کے انداز اور اعتماد کی خوب تعریف کی گئی۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ سوشل میڈیا پر متحرک موجودگی کے باعث بھی نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں۔ انہوں نے ڈراموں جیسے تتلی، عشقی، میرے ہمسفر اور مجھے پیار ہوا تھا میں اپنی بہترین کارکردگی سے اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔