میرا کا انکشاف ،مہیش بھٹ اور عالیہ بھٹ سے قریبی تعلقات کی یادیں

میرا کا انکشاف ،مہیش بھٹ اور عالیہ بھٹ سے قریبی تعلقات کی یادیں

پاکستان کی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا جو تین دہائیوں سے زائد عرصے سے فلمی دنیا میں سرگرم ہیں ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی کام کر چکی ہیں اور کئی یادگار پروجیکٹس کا حصہ رہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:میرا کا بڑا انکشاف، فلم کی شوٹنگ سے ڈپریشن کا شکار

ایک حالیہ گفتگو میں میرا نے انکشاف کیا کہ بھارت میں کام کے دوران ان کے تعلقات مشہور ہدایتکار مہیش بھٹ اور ان کے خاندان کے ساتھ کافی قریبی رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم ’نظر کے دوران ان کی مہیش بھٹ سے ملاقات ہوئی اور پھر تعلقات مزید مضبوط ہوتے گئے۔

میرا کے مطابق وہ بھارت میں قیام کے دوران مہیش بھٹ کے گھر بھی رہی ہیں اور ان کا خاندان ان کے لیے ایک گھریلو ماحول جیسا تھا۔

یہ بھی پرھیں : ارشاد بھٹی کا میرا انٹرویو، صحافی کا مؤقف سامنے آگیا

اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ اس وقت مہیش بھٹ کے گھر مہمان رہ چکی ہیں جب عالیہ بھٹ بہت چھوٹی تھیں۔ ان کے مطابق عالیہ اس وقت ان کے ساتھ وقت گزارتی تھیں اور ایک قریبی خاندانی رشتہ سا بن گیا تھا۔

میرا نے کہا کہ وہ یہ جان کر افسردہ ہیں کہ ان کی نئی فلم سائیکو بھارت میں ریلیز نہیں ہو رہی کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو مہیش بھٹ اور سونی رازدان ضرور اسے دیکھتے اور انہیں پسند بھی آتی۔

میرا اس وقت اپنی فلمسائیکو کی پروموشن میں مصروف ہیں اور مختلف انٹرویوز میں اپنے ماضی کے تجربات اور انڈسٹری کے سفر پر کھل کر بات کر رہی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *