پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو، جو ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اور ورسٹائل فنکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ان کے رشتے کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔سوہائے کے انسٹاگرام پر اب ان کے شوہر کے ساتھ نئی تصاویر نظر نہیں آ رہیں۔ آخری بار دونوں کو ایک ساتھ 2022 کی ایک ریل میں دیکھا گیا تھا۔
سوہائے علی پیارے افضل، جنٹل مین، دستک، رشتے کچھ ادھورے سے اور سیرت شابانہ جیسے منصوبوں میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کا دل جیت چکی ہیں۔ فلمی دنیا میں بھی وہ رانگ نمبرجوانی پھی نہیں آنی اورموٹرسائیکل گرل جیسے بڑے پروجیکٹس کا حصہ رہ چکی ہیں۔
سوہائے علی ابڑو نے مارچ 2021 میں شیحزار محمد سے شادی کی تھی جو سابق کرکٹر سوہیب محمد کے بیٹے ہیں۔ اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام ساشانا نرین محمد بتایا جاتا ہے۔ شادی کے بعد سوہائے نے کچھ عرصہ شوبز سے وقفہ لیا تاہم 2024 میں انہوں نے ڈرامہ جنٹل مین سے شاندار واپسی کی اور دوبارہ مسلسل کامیاب پروجیکٹس کا حصہ بن رہی ہیں۔
مزید یہ کہ کچھ صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو نہیں کر رہے۔ اگرچہ شادی کی کچھ پرانی تصاویر اب بھی موجود ہیں لیکن آفیشل ویڈنگ پوسٹس کے حوالے سے بھی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔
اب تک سوہائے علی ابڑو یا شیحزار محمد کی جانب سے کسی بھی علیحدگی یا بریک اپ کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ دونوں نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔مداحوں کی نظریں اب بھی اس بات پر ہیں کہ کیا یہ صرف افواہیں ہیں یا واقعی کسی بڑی تبدیلی کا اشارہ۔