فرنچ اوپن میں تیسرا بڑا اپ سیٹ ، ٹاپ سیڈ آریانا سبالینکا بھی مقابلے سے باہر

فرنچ اوپن میں تیسرا بڑا اپ سیٹ ،  ٹاپ سیڈ آریانا سبالینکا بھی مقابلے سے باہر

رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلیم ‘فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ’ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا، ٹاپ سیڈ آریانا سبالینکا بھی ویمنز سنگلز سے آؤٹ ہوگئیں۔

ویمن سنگلز کے کوارٹر فائنل میں سبالینکا کو ڈیانا شنائیڈر نے شکست دے دی۔ ٹاپ سیڈ بیلاروس کی پلیئر کو عالمی نمبر 23 روسی کھلاڑی نے ناک آؤٹ کیا۔

ڈیانا شنائیڈر کی کوارٹر فائنل میں جیت کا اسکور 3-6، 7-5 اور 0-6 رہا۔

یہ بھی پڑھیں:فرنچ اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ ، ورلڈ نمبرون جینیک سنر ایونٹ سے باہرہوگئے

خیال رہے کہ یہ ایونٹ میں اب تک تیسرا بڑا اپ سیٹ ہے، اس سے قبل ورلڈ نمبرون  ٹاپ سیڈ جینک سینر کو دوسرے راؤنڈ میں غیر متوقع  شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بعدازاں دوسرا اپ سیٹ اس وقت سامنے آیا جب برازیل کے 19 سالہ نوجوان زاو فونسیکا نے سابق چیمپئن نواک جوکووچ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر فرنچ اوپن سے آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :معروف آسٹریلین ٹینس لیجنڈ مال اینڈرسن 91 برس کی عمر میں چل بسے

ماہرین کے مطابق اس بڑے اپ سیٹ کے بعد دیگر کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہوگئے ہیں جبکہ شائقین اب ایونٹ میں مزید سنسنی خیز مقابلوں کے منتظر ہیں۔

editor

Related Articles