معروف آسٹریلین ٹینس لیجنڈ مال اینڈرسن 91 برس کی عمر میں چل بسے

معروف آسٹریلین ٹینس لیجنڈ مال اینڈرسن 91 برس کی عمر میں چل بسے

ٹینس کی دنیا کا ایک عہد تمام ہوا ، یو ایس اوپن مینز سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے اَن سیڈڈ کھلاڑی مال اینڈرسن 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مال اینڈرسن اپنے ٹینس کیریئر کا آغاز انتہائی محدود وسائل اور ناکافی سہولتوں میں کیا، مگر اپنی مسلسل محنت اور غیر معمولی صلاحیت کے بل بوتے پر وہ 1957ء میں یو ایس کراؤن سمیت 3 بڑے ڈبلز ٹائٹل اپنے نام بنانے میں کامیاب رہے اور یوں آسٹریلیا کے لیجنڈری ٹینس کھلاڑیوں میں شمار کیے جانے لگے۔

علاوہ ازیں آسٹریلوی کھلاڑی نے اپنے ٹینس کیریئر میں 2 بار ڈیوس کپ بھی اپنے نام کیا۔

ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد مال اینڈرسن نے پیٹ رافٹر سمیت کئی ایسے نوجوان آسٹریلوی کھلاڑیوں کی رہنمائی کی، جو اپنے ٹینس کریئر کے دوران عالمی نمبر ایک بنے۔

لیجنڈری آسٹریلوی کھلاڑی کے انتقال کی خبر سن کر پیٹ رافٹر نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹینس کے ایک حقیقی لیجنڈ تھے، لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ وہ ایک لاجواب آدمی تھے، نوجوان کھلاڑیوں کی مدد کرنے میں انہیں ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی تھی۔

 ٹینس آسٹریلیا نے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے کھلاڑی کے طور پر یاد رکھے جائیں گے جنہوں نے نہ صرف کورٹ میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں بلکہ نئی نسل کے کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی بھی کی۔

 یو ایس اوپن چیمپئن کے انتقال پر ٹینس کی دنیا کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles