ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ، 10 طیارے تباہ ہونے کا نیا دعویٰ کردیا

ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ، 10 طیارے تباہ ہونے کا نیا دعویٰ کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مئی 2025 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو روکنے میں اہم کردار ادا کرنے کا ذکر کرتے ہوئے اس بار جھڑپ کے دوران 10 طیارے تباہ ہونے کا دعویٰ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں نے 8 جنگیں ختم کرائیں جن میں سے کم از کم 6 ٹیرف کی وجہ سے روکی گئیں، میں نے کہا اگر تم جنگ بند نہیں کرو گے تو میں تم پر ٹیرف عائد کر دوں گا کیونکہ میں لوگوں کو مرتے نہیں دیکھنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال انتہائی کشیدہ تھی، یہ جوہری جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی، وہ واقعی آمنے سامنے تھے، 10 طیارے تباہ ہوچکے تھے، حالات بہت سنگین تھے۔

یہ بھی پڑھیں : حقیقت میں پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر نےمزید کہا  کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے جوہری جنگ روکنے میں میرے کردار کو سراہا اور اعتراف کیا کہ میں نے خطے میں کشیدگی کم کرا کے کم از کم ایک کروڑ جانیں بچائیں، میں نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 3 دہائیوں سے جاری تنازعہ کو ڈیڑھ دن میں ختم کرایا، میں نے ان ممالک کو واضح پیغام دیا کہ اگر لڑائی جاری رہی تو امریکہ تجارتی اقدامات کرے گا۔

اس انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں سخت اقدام اٹھائیں گے، امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے، تہران اس بار سنجیدگی سے بات چیت کر رہا ہے کیوںکہ ایران کو امریکی فوجی طاقت کا اندازہ ہو چکاہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی کیلئے ایک اوربحری بیڑہ تعینات کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی مواقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *