وزیرِ اعظم نے نیپرا کی سولر سے متعلق نئی ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس لے لیا

وزیرِ اعظم نے نیپرا کی سولر سے متعلق نئی ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا فوری نوٹس لے لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت نیپرا کے نئے ریگولیشنز کے اجراء پر اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد چیمہ، عطاء اللّٰہ تارڑ، علی پرویز ملک، اویس لغاری، وزیرِ مملکت بلال کیانی اور مشیرِ نجکاری محمد علی بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر صارفین کے کنٹریکٹ کے تحفظ سے متعلق نظرِ ثانی اپیل دائر کرے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت دی کہ اپیل دائر کریں تاکہ موجودہ کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے، سولر والے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ 3 کروڑ 76 لاکھ نیشنل گرڈ بجلی صارفین پر نہ پڑے۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی ہدایت دی کہ پاور ڈویژن اس سے متعلق جامع لائحہ عمل تشکیل دے۔

یہ بھی پڑھیں : سولر پینلز کے بعد اب عام صارفین بھی بجلی کے جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں !

یاد رہے کہ پاکستان میں نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ‘نیٹ بلنگ کے نئے نظام کا آغازکردیاگیا ہے ، نیپرانے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026ء کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  ہے جس کے مطابق صارفین کو اب یونٹ کی قیمت ادا کرنی ہوگی ،  یونٹ کے بدلے یونٹ کی فراہمی ختم کردی گئی ہے، نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی پر صارفین کو سہ ماہی بنیادوں پر ادائیگی کی جائے گی۔

نیٹ میٹرنگ کیلئے معاہدے کی مدت5 سال تک محدود کردی گئی جبکہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد مزید پانچ سال کی تجدید ممکن ہوگی ‘نئے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اطلاق بائیو گیس صارفین پر بھی ہوگا‘ ڈسکوز صارفین دو طرفہ میٹر یا علیحدہ میٹر لگوانے کے پابند ہوں گے۔

اس تبدیلی سے صارفین کے کیش فلو پر اثر پڑ سکتا ہے، خصوصاً وہ صارفین جو نیٹ میٹرنگ کو آمدن کے ایک ذریعے کے طور پر دیکھتے تھے،نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کے معاہدوں کی مدت میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *