جیل جانے سے قبل معروف اداکار راجپال یادیو کا جذباتی بیان وائرل

جیل جانے سے قبل معروف اداکار راجپال یادیو کا جذباتی بیان وائرل

چیک باؤنس کے متعدد مقدمات میں سزا یافتہ بھارتی اداکار راجپال یادیو کا جیل جانے سے قبل دیا گیا آخری بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار نے پولیس کے سامنے خود کو سرنڈر کیا، تاہم اس سے قبل انہوں نے ایک آفیشل بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

راجپال یادیو نے اپنے بیان میں کہا، “کیا کروں، میرے پاس پیسے نہیں ہیں اور کوئی صورت دکھائی نہیں دیتی، ہم یہاں سب اکیلے ہیں، کوئی دوست احباب نہیں ہے، مجھے اس مشکل کو خود ہی جھیلنا ہے”۔

واضح رہے کہ نئی دہلی ہائیکورٹ نے راجپال یادیو کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں دی گئی نرمی واپس لیتے ہوئے اداکار کو ہدایت کی تھی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کس بھارتی اداکارہ کو انڈیا کی ہانیہ عامر قرار دیا گیا؟ سوشل میڈیا صارفین حیران

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن کے مطابق تہاڑ جیل میں گرفتاری دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے وکیل کی جانب سے عدالت میں رقم ادائیگی میں نرمی کی درخواست کی گئی تھی اور 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا گیا تھا، تاہم عدالت نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *