رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آئے گا یا 19 کو؟ نئی پیشگوئی سامنے آگئی

رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آئے گا یا 19 کو؟ نئی پیشگوئی سامنے آگئی

محکمہ موسمیات پاکستان نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند سے متعلق اہم پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں بدھ 18 فروری 2026 کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فلکیاتی حسابات اور موسمی حالات رمضان کے چاند کی رویت کے لیے موافق دکھائی دے رہے ہیں، جس کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا۔ پی ایم ڈی کے کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق فلکیاتی پیرامیٹرز کی بنیاد پر 29 شعبان 1447 ہجری کی شام نئے چاند کی رویت ممکن دکھائی دیتی ہے، کیونکہ چاند کی عمر اور غروبِ آفتاب کے وقت اس کی بلندی رویت کے لیے موزوں ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :29 یا 30؟رواں سال کتنے روزے ہوں گے؟ماہرین فلکیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کی شام ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جس سے چاند دیکھنے کے امکانات میں مزید اضافہ ہوگا۔

 مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کا آخری وقت بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں شام 6 بج کر 58 منٹ، گلگت بلتستان میں شام 6 بج کر 53 منٹ، پنجاب میں شام 7 بج کر 08 منٹ، خیبر پختونخوا میں شام 7 بج کر 13 منٹ، سندھ میں شام 7 بج کر 24 منٹ جبکہ بلوچستان میں شام 7 بج کر 47 منٹ تک چاند دیکھا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 5 جنوری کو کی گئی ایک پیش گوئی میں کہا گیا تھا کہ یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے جبکہ عیدالفطر 21 مارچ کو متوقع ہے۔ اسی حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بھی فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر بتایا تھا کہ رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہونے کا امکان ہے، یا رہے کہ محض پیش گوئی کی گئی ہے  رمضان کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *