اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی کی نئی قیمت کا تعین کر دیا گیا ہے جس کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے فروری کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے۔ سوئی نادرن کے لیے قیمت میں 0.53 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سوئی نادرن کے لیے قیمت 11.3345 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح سوئی سدرن کے لیے قیمت میں 0.59 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سوئی سدرن کے لیے قیمت 10.27 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر ہو گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتیں یکم فروری سے نافذ العمل ہوں گی۔