عمران خان جیل سے پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، زرتارج گل

عمران خان جیل سے پاکستان کا  مقدمہ لڑ رہے ہیں، زرتارج گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان جیل سے پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، اس لیے ان سے معافی مانگنی چاہیے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی بانی پر منحصر ہے کہ وہ کس سیاسی جماعت سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ واپس کیا جائے اور پارٹی بانی کو رہا کیا جائے کیونکہ عمران خان جیل سے پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور ان سے معافی مانگنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات، پی ٹی آئی کے رہنمائوں شبلی فراز،زرتاج گل اورراجہ بشارت سمیت کی دیگرضمانتیں منظور

زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات کر سکتی ہیں، پارٹی بانی کو اداروں پر اعتماد ہے، مینڈیٹ واپس کرنے اور قیدیوں کی رہائی کی بات ہونی چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اگر پارٹی کے بانی آرمی چیف کو خط لکھتے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *