بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنیوالے خبردار،ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنیوالے خبردار،ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر کو پہلی بیوی کو حقِ مہر کے طور پر 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس عابد حسین چٹھہ نے مہناز سلیم کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کا حقِ مہر، خرچ اور جہیز کی ویلیو کے مطابق رقم دینا لازمی ہے۔

عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ طلاق کے مؤثر ہونے تک پہلی بیوی کو ماہانہ 15 ہزار روپے خرچ اور جہیز کی قیمت کے مطابق رقم دی جائے۔ اس فیصلے کا مقصد بیویوں کے مالی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا اور من مانی شادیوں کی روک تھام کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آبادہائیکورٹ سے فیض حمید کے بھائی نجف حمید کو بڑا ریلیف

تفصیلات کے مطابق، درخواست گزار نے فیملی کورٹ میں شوہر سے حقِ مہر، ماہانہ خرچ اور جہیز کی واپسی کے لیے دعویٰ دائر کیا تھا۔ فیملی کورٹ نے عدت کے دوران ماہانہ 15 ہزار روپے خرچ اور حقِ مہر 10 لاکھ روپے ماہانہ 45 ہزار روپے کی قسطوں میں ادا کرنے کا حکم دیا۔ ساتھ ہی سامانِ جہیز کی قیمت کے مطابق 10 لاکھ 500 روپے بھی ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شوہر نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی، جس نے حقِ مہر اور خرچ دینے کے فیصلے کو جزوی طور پر کالعدم قرار دیتے ہوئے جہیز کی قیمت 4 لاکھ روپے کر دی۔ درخواست گزار نے اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں رجوع کیا۔

یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں شنوائی ہوگئی

عدالت نے کہا کہ شوہر نے بغیر اطلاع اور اجازت تیسری اور چوتھی شادی کی، اور درخواست گزار کو گھر سے نکال دیا۔ زبانی طلاق کے قانونی اثرات نہیں ہوتے، اس لیے عدت کے دوران بیوی کا خرچ شوہر کی ذمہ داری ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ شوہر نے اپنی دوسری شادی چھپائی، اور یہ ثابت نہیں ہوا کہ بیوی نے نافرمانی یا بداخلاقی کے باعث گھر چھوڑا۔ عدالت نے شوہر کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ نکاح کے وقت دوسری شادی کی معلومات دینا شوہر کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *