عمران خان کی صحت اب کیسی ہے علیمہ خان نے سب بتا دیا۔قیادت کو نئی ہدایات

عمران خان کی صحت اب کیسی ہے علیمہ خان نے سب بتا دیا۔قیادت کو نئی ہدایات

انسداد دہشت گردی عدالت کے سامنے پیشی کے موقع پر عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق معلومات اس وقت حاصل ہوئیں جب سلمان صفدر کو سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے خود بتایا کہ انہیں گزشتہ تین ماہ سے دھندلا نظر آ رہا ہے، تاہم صحت کے حساب سے وہ فٹ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنکھ کی شکایت پر صرف آئی ڈراپ دی گئی جبکہ ملاقات کے دوران عمران خان کی آنکھ سے پانی نکل رہا تھا۔ علیمہ خان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر آنکھ کا مناسب علاج نہ کیا گیا تو جیل سپرنٹنڈنٹ غفور انجم اور ڈاکٹر اس کے ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا، وہ صرف عوام کی بات کرتے ہیں، اور کسی پر زور دے کر کمزوری دکھانا درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنیوالے خبردار،ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ چھپا کر علاج کروانا قابل قبول نہیں ہے اور عمران خان کے ذاتی معالج کی موجودگی کیوں قبول نہیں کی جا رہی، یہ سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے کے پی کے کے تمام ایم این اے، محمود اچکزئی اور ناصر عباس نقوی کے احتجاج پر شکریہ ادا کیا اور خبردار کیا کہ جب تک عمران خان کا مکمل علاج نہیں کروایا جاتا، کے پی کے کو بند رکھا جائے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس دوران صبر اور تحمل سے کام لیں تاکہ علاج کے لیے دباؤ بڑھایا جا سکے۔ علیمہ خان نے کہا کہ رات کو اطلاع ملی تھی کہ اسپتال میں علاج ممکن ہے، لیکن ڈاکٹر اور خاندان کے ممبران شامل نہیں ہوں گے، جو ناقابل قبول ہے۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کے مقدمے میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت پر سماعت اے ٹی سی جج منظر علی گل نے کی۔ عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمے کا ریکارڈ اور وکلا سے دلائل طلب کر لیے تھے۔ عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 13 مارچ تک توسیع کر دی، اور آج علیمہ خان عدالت کے سامنے پیش ہو کر حاضری مکمل کروا چکی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ شفیق آباد میں درج ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *