عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے تیار رہیں، کیونکہ 16 فروری سے ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی ورکنگ پیپر کے مطابق پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں فی لیٹر 4 سے 6.55 روپے تک بڑھ سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 4.39 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.40 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6.55 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ اگر حکومت مزید لیوی یا ٹیکسز عائد کرتی ہے تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
اوگرا ابتدائی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیجے گی، جس کے بعد وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کرے گی۔ وفاقی حکومت اس بات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے گی کہ ریونیو کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور عوام پر اضافی بوجھ کم سے کم ہو۔