رمضان ریلیف پیکج کا اعلان،مستحقین کو فی کس کتنی رقم ملے گی؟

رمضان ریلیف پیکج کا اعلان،مستحقین کو فی کس کتنی رقم ملے گی؟

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت ایک کروڑ اکیس لاکھ مستحق خاندان اس پیکج سے مستفید ہوں گے اور ہر خاندان کو بلاامتیاز 13 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ ادائیگیاں بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائیں گی تاکہ شفافیت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مستحق خاندانوں کے لیے رمضان ریلیف پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد قریب ہے اور یہ وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں مسلمان دکھی انسانیت کے ساتھ اپنے وسائل بانٹتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ماضی کے فرسودہ نظام کو ختم کر کے جدید اور شفاف طریقہ کار اپنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان ریلیف پیکج ،مستحقین تک کیسے رقم پہنچے گی؟وزیر اعظم کا بڑا اعلان

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں رمضان ریلیف یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے دیا جاتا تھا، جہاں اشیائے خوردونوش کے معیار اور فراہمی کے نظام پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اس پرانے نظام کو ختم کر کے ڈیجیٹل طریقہ کار متعارف کرایا گیا، جس کے تحت مستحقین کو براہِ راست نقد رقوم منتقل کی گئیں۔ نئے نظام کے نفاذ میں مختلف چیلنجز درپیش تھے، تاہم حکومت نے انہیں کامیابی سے حل کیا اور شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس رمضان کے دوران 20 ارب روپے کی رقم شفاف انداز میں مستحق خاندانوں تک پہنچائی گئی۔ رواں سال اس پروگرام کو مزید وسعت دیتے ہوئے 38 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کے لیے وہ خود باقاعدگی سے اس کا جائزہ لیتے رہیں گے تاکہ امدادی رقم بروقت اور صحیح حقداروں تک پہنچ سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *