رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کل (بدھ) کراچی میں ہلکی یا درمیانے درجے کی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران موسم کے حوالے سے بھی امکان ظاہر کیا ہے، جو جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک کے دوران گرمی بہت زیادہ نہیں ہوگی اور مجموعی طور پر کراچی سمیت ملک بھر میں رمضان کا مہینہ خوشگوار موسم کے ساتھ گزرنے کا امکان ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جیسے جیسے وقت گزرے گا، دھوپ کی تپش میں اضافہ ہوگا اور موسم گرم ہونے کے باعث رمضان کے آخری ہفتے میں دن کے وقت گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

دریں اثنا ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کا کہنا ہے کہ مارچ کے دوسرے ہفتے سے ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم ہونا شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین میں رہائش کیساتھ پائیں خطیر رقم بھی، پاکستانیوں کیلئے زبردست موقع

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *