پی ٹی آئی مکمل طور پر ناکام، قیادت اور ارکان سب ذمہ دار،علی امین گنڈا پور کا اعتراف

پی ٹی آئی مکمل طور پر ناکام، قیادت اور ارکان سب ذمہ دار،علی امین گنڈا پور کا اعتراف

سابق وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور نے نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں بدنیت لوگ ہیں ، کسی میں فیصلہ سازی کی طاقت نہیں ، سب ایک دوسرے پر ملبہ ڈال رہے ہیں ، تحریک انصاف مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے

اس ناکامی کے سب ذمہ دارہیں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اس ناکامی میں پارٹی کے تمام ارکان شامل ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا ہے کہ محسن نقوی نے عمران خان کی رہائی کے لیے جنتی کوششیں کی ہیں کسی نے نہیں کیں ،عمران کی رہائی سے ہم ان کی صحت تک آگئے ہیں اس کے ہم سب ذمہ دار ہیں

یہ بھی پڑھیں :علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان، پارٹی کا مؤقف بھی آگیا

عمران خان کی صحت سے متعلق اطلاعات پر یقین نہیں رکھتے ،دعا ہے کہ جیسی رپورٹ بتائی جارہی ہے عمران خان کی صحت بھی ویسی ہی ہو ، انہوں کے کہا کہ ہمارے درمیان بدنیت لوگ موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دھرنے سے عمران خان رہا نہیں ہوں گے ،5اکتوبر کو ڈی چوک پہنچے تو 15بندے نہیں تھے عمران خان کو بتایا گیا کہ ڈیڑھ لاکھ لوگ آئے ہیں ۔علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سب ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں اور پارٹی قیادت سے ملاقات میں بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے ارکان عجیب کہانیاں سناتے ہیں انہیں بتایا جاتا ہے کہ قیادت غدارہے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے ارکان کو اپنے اختلافات کو ختم کر کے مشترکہ کوششوں سے پی ٹی آئی کو دوبارہ مضبوط کرنا ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *