اعلیٰ تعلیم کے ادارے قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، نیول چیف

اعلیٰ تعلیم کے ادارے قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، نیول چیف

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے ادارے قومی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں یہ بات انہوں نے بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے اٹھائیسواں کانووکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے طلبا میں ڈگریاں اور شاندار کارکردگی پر میڈلز تقسیم کیے،تقریب میں مختلف شعبوں کے 3 ہزار 300 طلبا کو ڈگریاں دی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی پر 108 طلبا کو طلائی اور 105 طلبا کو سلور میڈل دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا بحریہ یونیورسٹی کیمپس میں ڈینٹل کالج ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح

طلبا سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ تعلیمی ادارے نہ صرف علمی ترقی میں مدد دیتے ہیں بلکہ قومی ترقی کے لیے بھی اہم بنیاد فراہم کرتے ہیں، انہوں نے بحریہ یونیورسٹی کی تعلیمی ترقی، نئے پروگراموں کے آغاز اور طلبا کی کارکردگی کو سراہا۔

کانووکیشن میں والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے بچوں کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق اس تقریب کا مقصد طلبا کی حوصلہ افزائی کرنا اور تعلیمی معیار کو مزید فروغ دینا ہے، تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

editor

Related Articles