محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

 محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات  نے ملک کے مختلف علاقوں میں  تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کر دی ہے، جس کے بعد کئی شہروں میں موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے  جبکہ ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش متوقع  ہے ۔ اسی طرح  ملتان، خانیوال اور ساہیوال سمیت گرد و نواح میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے کے شوقین صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جن میں کوئٹہ، چمن، پشین، ژوب، زیارت، سبی اور قلات شامل ہیں، ساحلی شہر گوادر میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

سندھ کے بڑے شہر کراچی کے علاوہ دادو، جامشورو، لاڑکانہ، جیکب آباد اور حیدرآباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، کرک اور پارا چنار میں بھی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صرف 30 ماہ باقی رہ گئے! ایلون مسک کیجانب سے چونکا دینے والی وارننگ

مزید برآں، گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *