نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانےکی تجویز

نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانےکی تجویز

آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز دیدی گئی۔

نان فائلرز کے بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ نان فائلرز کے کیش نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافے سے 15ارب روپے سے زائد رقم جمع کرنے کا تخمینہ ہے۔

 

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا تنخواہ دار طبقے پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ

 

دوسری جانب آئندہ بجٹ میں تارجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کی تجویز ہے ۔ جبکہ ایپ میں رجسٹر نہ ہونےوالے تاجروں کو نوٹس بھیجے جائیں گے۔ تاجر دوست ایپ سے رجسٹر نہ ہونے پر 10ہزار روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ غیر رجسٹرڈ کاروبار کیخلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

آئندہ بجٹ میں پرانی درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی، جس سے مذکورہ گاڑیاں مہنگی ہوں گی۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر نئے بجٹ میں پرانی درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے اور گندم درآمد کی حوصلہ شکنی کیلئے اضافی ٹیکس ڈیوٹی لگانے کی تجویز زیرغور ہے۔ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر بھی ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز پر نئے بجٹ سے عملدرآمد شروع ہوگا۔آئی ایم ایف نے اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنےکامطالبہ کیا تھا، کمرشل امپورٹرز پر ایک فیصد ٹیکس لگانے سے سالانہ25ارب روپے تک ریونیو متوقع ہے، ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے آئندہ مالی سال مجموعی طور پر30ارب ریونیو کی توقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *