عمران خان کی رہائی کیلئے سہیل آفریدی کو خصوصی ٹاسک مل گیا، نیا کیا کرنے جارہے ، اہم اعلان کر دیا

عمران خان کی رہائی کیلئے سہیل آفریدی کو خصوصی ٹاسک مل گیا، نیا کیا کرنے جارہے ، اہم اعلان کر دیا

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختنوخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے نئی تنظیم سازی کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں بانی کی جانب سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ اسی سلسلے میں آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو رہا اور بانی پی ٹی آئی کو ان کے ذاتی معالجین تک رسائی بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔

سہیل آفریدی نے ’’بانی رہائی فورس‘‘ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس فورس کی باقاعدہ رجسٹریشن کرائی جائے گی اور یہ ایک منظم اور پرامن تحریک کے طور پر کام کرے گی۔ ان کے مطابق عید کے فوراً بعد 22 فروری کو پشاور میں فورس کے اراکین سے حلف لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کا واضح چین آف کمانڈ ہوگا اور جسے عمران خان ذمہ داری سونپیں گے، وہی اس فورس کی قیادت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بڑھتی کشیدگی کے بعد اہم پیش رفت، عمران خان کی بشری بی بی سے ملاقات کرا دی گئی

ان کا کہنا تھا کہ تحریک کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ پہلے تیاری مکمل کی جائے گی اور اس کے بعد عملی جدوجہد کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ جدوجہد جمہوریت، آئین کی بالادستی اور آزاد میڈیا کے لیے ہوگی۔

پارٹی کے اندرونی معاملات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ جو عناصر انہیں عہدے سے ہٹانے کی خواہش رکھتے ہیں وہ یاد رکھیں کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے خلاف کوئی پیغام یا فیصلہ سامنے آیا ہے تو اس بارے میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے پوچھا جا سکتا ہے۔

سہیل آفریدی کے اس اعلان کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے، جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے اس بیان پر تاحال باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *