بڑھتی کشیدگی کے بعد اہم پیش رفت، عمران خان کی بشری بی بی سے ملاقات کرا دی گئی

بڑھتی کشیدگی کے بعد اہم پیش رفت، عمران خان کی بشری بی بی سے ملاقات کرا دی گئی

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیراعظم  کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جیل انتظامیہ کی نگرانی میں طے شدہ ضوابط کے مطابق کرائی گئی، جس میں دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے سے بات چیت کا موقع پایا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی اور تقریباً چالیس منٹ جاری رہی۔ یہ ملاقات بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات سے پہلے کی گئی تاکہ عمران خان اپنی اہلیہ کے ساتھ وقت گزار سکیں اور انہیں اپنی صحت اور آنکھ کے علاج سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کر سکیں۔ ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

جیل ذرائع کے مطابق جیل مینوئل کے تحت ہر ہفتے ایک بار یہ ملاقاتیں ممکن ہیں، اور اس سے قبل بھی عمران خان کی اہلیہ سے متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ ملاقاتیں مکمل طور پر جیل کے قواعد و ضوابط کے مطابق کی جاتی ہیں تاکہ قیدی اور ان کے اہل خانہ کے حقوق محفوظ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان عمران خان کے چیک اپ کے موقع پر جیل کیوں نہیں گئیں،وجہ سامنے آگئی

واضح رہے کہ عمران خان مختلف مقدمات میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں اور ان کے کیسز کی عدالتی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت عظمیٰ کو سابق وزیراعظم کے لیے جیل میں میسر سہولیات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جمع کرائی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے لیے جیل میں ایک الگ کمپاؤنڈ مختص کیا گیا ہے، جو سات سیلز پر مشتمل ہے اور اس میں 35 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔ اس کمپاؤنڈ میں بنیادی سہولیات کے ساتھ قیدی کی نگرانی بھی کی جاتی ہے تاکہ حفاظتی اور انسانی حقوق کے تقاضے پورے ہوں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ ملاقاتوں اور سہولیات کے انتظامات شفاف اور منظم انداز میں ہوں اور بانی پی ٹی آئی کو قانونی و انسانی حقوق کے مطابق سہولت فراہم کی جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *