حکومت آزاد کشمیر کا کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف سخت ایکشن، 154 لیڈران اور ممبران کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹ منجمد

حکومت آزاد کشمیر کا کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف سخت ایکشن، 154 لیڈران اور ممبران کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹ منجمد

حکومت آزاد جموں و کشمیر نے کالعدم جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے تنظیم کے 154 رہنماؤں اور کارکنان کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیے ہیں، جبکہ ان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹس اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے اقدامات بھی شروع کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام آزاد جموں و کشمیر انسداد دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مرکزی پولیس آفس کی سفارشات اور کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں شوکت نواز امیر عمر نظیر کشمیری غلام مجتبی سردار امان سمیت کالعدم تنظیم کے سرگرم ارکان کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے افراد پر کڑی نگرانی رکھی جائے گی، جبکہ ان کی مالی سرگرمیوں، بینکاری لین دین اور سفری دستاویزات پر بھی پابندیاں عائد ہوں گی۔ متعلقہ اداروں، جن میں نادرا، ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نیکٹا اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے شامل ہیں، کو نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکہ اور ایران میں ثالث کا اہم کردار ادا کیا،وال اسٹریٹ جرنل

نوٹیفکیشن کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد کا تعلق آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع، بشمول مظفرآباد، جہلم ویلی، میرپور، کوٹلی، بھمبر اور پونچھ سے ہے۔ حکام کے مطابق اقدام امن و امان کے قیام اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

editor

Related Articles