ٹی 20 ورلڈکپ : بابر اعظم کم ترین اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنانے والوں میں سب سے آگے

ٹی 20 ورلڈکپ : بابر اعظم کم ترین اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنانے والوں میں سب سے آگے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کم ترین اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنانے والوں میں بابر اعظم پہلے نمبر پر آگئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوران بابر اعظم کی پریکٹس سیشن اور میچ میں مختلف مائنڈ سیٹ سے بیٹنگ نے بحث چھیڑ دی ہے، ایک نیٹ سیشن کے دوران نسیم شاہ کی شارٹ گیند کو انہوں نے مڈوکٹ کے اوپر سے کھیلا، جبکہ سلمان مرزا کی آف اسٹمپ سے باہر شارٹ ڈلیوری پر زوردار اپر کٹ لگایا۔

شاداب خان اور ابرار احمد کی لیگ اسپن کے خلاف بھی وہ قدموں کا استعمال کرتے ہوئے شاٹس کھیلتے دکھائی دیے تاہم ایک موقع پر نسیم کی لیگ کٹر پر وہ شاٹ غلط ٹائم کر بیٹھے اور خود پر برہم بھی نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 ورلڈکپ : پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

یہ 20 سے 25 منٹ کا سیشن بابر اعظم کے دو رخ دکھاتا ہے، ایک طرف جارحانہ ارادے کی جھلک جبکہ دوسری جانب کسی میچ میں بھی نیٹ جیسی روانی نظر نہیں آئی اور وہی گیندیں میچ میں محتاط انداز سے کھیلی گئیں۔

اپنا چوتھا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والے بابر اعظم کے اعداد و شمار ان کے حق میں نہیں ہیں ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کم از کم 500 رنز بنانے والوں میں بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ 111.81 ہے، جو سب سے کم اور سابق کپتان محمد حفیظ کے اسٹرائیک ریٹ کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم کا بگ بیش لیگ کا سفر اچانک ختم! وجہ کیا بنی؟

کپتان سلمان آغا اور کوچ مائیک ہیسن نے تجربے کی بنیاد پر ان پر اعتماد کیا ہے، مگر اب بابر کو میدان میں شائقین کو مایوس نہیں کرنا ہوگا بلکہ اپنی کارکردگی سے جواب دینا ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *