رمضان میں خریداری کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت کا اہم اعلان

رمضان میں خریداری کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت کا اہم اعلان

رمضان المبارک کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں عوام کی سہولت کے لیے کیش لیس رمضان سہولت بازار قائم کر دیا گیا، جس کا مقصد نہ صرف سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانا بلکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا بھی ہے

ذرائع کے مطابق یہ سہولت بازار جی سکس اسلام آباد میں قائم کیا گیا، جہاں سبزیوں، پھلوں، گوشت اور دیگر ضروری اشیاء کے اسٹالز لگائے گئے ہیں تاکہ شہری ماہ مقدس کے دوران ریلیف حاصل کر سکیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آبپارہ میں قائم رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا، اسٹالز اور اشیائے خوردونوش کے معیار کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایت دی کہ قیمتوں کی واضح ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی الجھن یا زیادتی کا سامنا نہ کرنا پڑے، وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور عوامی ریلیف میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک میں مرغی اور انڈے کتنے سستے ملیں گے؟اہم خبر سامنے آگئی

اس موقع پر چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کے اقدامات کو بھی سراہا گیا، جن کی ہدایت پر تمام رمضان بازاروں کو کیش لیس بنایا گیا تاکہ ڈیجیٹل ادائیگیاں آسان ہوں، ساتھ ہی ماہ مقدس سے قبل تمام تعمیراتی اور مرمتی کام مکمل کر لیے گئے تاکہ بازار شہریوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں

ذرائع کے مطابق شہری اب مارکیٹ میں کیش کے بغیر بھی ڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعے خریداری کر سکتے ہیں، جس سے ٹرانزیکشن زیادہ شفاف اور آسان بن جائے گی، جبکہ سستے داموں دستیاب اشیاء اور معیار کے مطابق اسٹالز شہریوں کی سہولت اور رمضان ریلیف میں اہم کردار ادا کریں گے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *