تونسہ،جھنگی پولیس چیک پوسٹ کے مرکزی گیٹ پرحملے کی کوشش ناکام

تونسہ،جھنگی پولیس چیک پوسٹ کے مرکزی گیٹ پرحملے کی کوشش ناکام

تونسہ میں جھنگی پولیس چیک پوسٹ کے مرکزی گیٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،ابتدائی معلومات کے مطابق  چیک پوسٹ کے مرکزی گیٹ اور حفاظتی دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر اطلاع موصول نہیں ہوئی، جس سے ایک بڑے سانحے سے بچاؤ ممکن ہوا۔

واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ شخص یا ممکنہ خطرے کا سراغ لگایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان، فتنہ الہندوستان کی مستونگ کے تھانہ درین گڑھ پر حملے کی کوشش ناکام

پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے جبکہ حملے کی  نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق علاقے میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور آس پاس کی تمام نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے چھان بین کی جا رہی ہے اور جلد ہی تفصیلی رپورٹ سامنے آنے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles