بلوچستان، فتنہ الہندوستان کی مستونگ کے تھانہ درین گڑھ پر حملے کی کوشش ناکام

بلوچستان، فتنہ الہندوستان کی مستونگ کے تھانہ درین گڑھ پر حملے کی کوشش ناکام

فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایک اور بزدلانہ حملے کی کوشش کی ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا کے لیے مواد تیار کرنا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور بھرپور ردعمل دیتے ہوئے یہ حملہ ناکام بنادیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے تھانہ درین گڑھ پر حملے کی کوشش کی لیکن تھوڑی دیر تک علاقے میں رکنے کے بعد وہ سیکیورٹی فورسز کے خوف سے موقع سے فرار ہو گئے۔ یہ بزدلانہ کارروائیاں فتنہ الہندوستان کے افراد کی مایوسی کا نتیجہ ہیں جو سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مسلسل جانی اور مالی نقصان کا شکار ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس حملے کے بعد فتنہ الہندوستان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اس واقعہ کی تشہیر کی جو ان کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور مواد تیار کرنے کی ایک اور کوشش تھی۔ یہ کارروائی صرف سوشل میڈیا پر مواد بنانے کے لیے تھی اور اس کا کوئی حقیقت سے تعلق نہیں تھا۔

موقع پر موجود پولیس ذرائع کے مطابق، تھانہ درین گڑھ کے عملے کو یرغمال بنانے اور اسلحہ چھیننے کے حوالے سے جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں وہ بالکل بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:: سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں پولیس اسٹیشن فتح خیل پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ارادے محض سیکیورٹی فورسز کے خلاف پروپیگنڈا کرنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

Related Articles