محرم الحرام ، ملک بھر میں دو چھٹیوں کا امکان ،چاند کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی

محرم الحرام ، ملک بھر میں دو چھٹیوں کا امکان ،چاند کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی

محرم الحرام کے مقدس مہینے کے آغازسے قبل ہی ملک بھر میں دو روزہ سرکاری تعطیلات کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں، تاہم ان تعطیلات کا حتمی اور باضابطہ اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند کی رویت کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

ابتدائی فلکیاتی اندازوں اور ماہرینِ فلکیات کی پیشگوئی کے مطابق 9 اور10 محرم الحرام، یعنی یومِ عاشور، 25 اور 26جون2026 کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم یہ تاریخیں قطعی نہیں ہیں اور ان کا انحصار چاند کی رویت پر ہوگا۔

حکومتِ پاکستان ہر سال9 اور10 محرم کو ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کرتی ہے، جن کے دوران تمام سرکاری و نجی دفاتر، بینک اور تعلیمی ادارے بند رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں بھی باضابطہ نوٹیفکیشن رویتِ ہلال کے اعلان کے بعد جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے فلکیاتی ماہرین کی اہم پیشگوئی

ترجمان سپارکو کے مطابق محرم الحرام کے چاند کی رویت کے امکانات محدود ہیں اور ابتدائی اندازوں کے مطابق ذوالحج کے تیس دن مکمل ہونے کا امکان ہے۔ اگر یکم محرم 17 جون   کو قرار پاتا ہے تو اس صورت میں یومِ عاشور26 جون کو جمعہ کے روز ہونے کا امکان ہے۔

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر اور اس کی رویت کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ سائنسی اعداد و شمار کے ساتھ ساتھ رویتِ ہلال کمیٹی کی شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سرکاری اعلان کا انتظار کریں اور غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔

editor

Related Articles