احمد نیازی نے سہیل آفریدی کو نشانے پر رکھ لیا، ساتھی کارکنان پر قاتلانہ حملے کا الزام

احمد نیازی نے سہیل آفریدی کو نشانے پر رکھ لیا،  ساتھی کارکنان پر قاتلانہ حملے کا الزام

تحریک انصاف کے رہنما احمد خان نیازی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ان پر خیبر پختونخوا میں چار مرتبہ پولیس اور سول لباس میں ملبوس افراد کی جانب سے چھاپے مارے گئے اور مسلسل ان کا پیچھا کیا جاتا رہا۔

احمد خان نیازی نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں لکھا کہ انہوں نے اس تمام صورتحال سے بروقت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو آگاہ کرنے کے لیے متعدد بار رابطہ کیا، تاہم افسوس کہ انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 18 فروری کو موٹروے پر ان کی تلاش میں ان کے ساتھی کارکنان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، جو نہایت سنگین واقعہ ہے۔ احمد خان نیازی نے کہا کہ اس صورتحال میں بطور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر لازم ہے کہ فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات اور عملی کارروائی کو یقینی بنائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے واضح کیا کہ اگر اس مرتبہ بھی حسبِ سابق کوئی اقدام نہیں کیا جاتا تو اس کی وضاحت کی جائے، تاکہ وہ آئینی اور قانونی طور پر اپنے حقوق استعمال کرتے ہوئے ذمہ داران کی نشاندہی اور تعین کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی کیلئے سہیل آفریدی کو خصوصی ٹاسک مل گیا، نیا کیا کرنے جارہے ، اہم اعلان کر دیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *