لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 اور ام 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔
دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیورز کو احتیاط برتنے، ہائی بیم اور ریڈار کی مدد سے گاڑی چلانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور جیسے ہی دھند کم ہوگی، موٹروے دوبارہ کھول دی جائے گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی اقدامات لازمی اپنائیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دھند کی یہ لہر چند گھنٹوں تک جاری رہ سکتی ہے، جس سے آنے والے دنوں میں موٹرویز پر اضافی دیکھ بھال اور ٹریفک کنٹرول کی ضرورت ہو گی۔
مزید پڑھیں: خبردار: کون سی گاڑیاں موٹر وے پر داخل نہیں ہو سکتیں؟ نئی ہدایات جاری

