پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد دو سالہ پابندی ختم کردی گئی

پاکستان ہاکی ٹیم  کے کپتان عماد بٹ پر عائد دو سالہ پابندی ختم کردی گئی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے ذمہ داریاں  سنبھالتے ہیں قومی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پرعائد دوسالہ پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، جس کے بعد ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی جو بھی اقدام کروں گا وہ شارٹ ٹرم بنیادوں پر کروں گا، ہاکی کے فروغ اور بحالی کے لیےہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ایڈہاک صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے، اس لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، آج یا کل سے تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا جائے گا،  تمام متعلقہ ادارے قومی کھیل کو دوبارہ عروج دلانے کے لیے یکسو ہیں،  جلد ہی فیڈریشن میں نئی قیادت کے انتخاب کے لیے شفاف اور جمہوری انتخابات کروائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 ورلڈکپ : بابر اعظم کم ترین اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنانے والوں میں سب سے آگے

محی الدین وانی نے مزید کہا کہ فیڈریشن میں گورننس کو بہتر بنایا جائے گا، وسائل کے شفاف اور موٴثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری قائم کر کے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 انہوں نے وزیرِاعظم کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت اور انصاف کو ہر فیصلے میں مقدم رکھا جائے گا اور سب مل کر پاکستان کی ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سابق صدر طارق بگٹی نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کا استعفیٰ منظور کیا تھا ، حکومتی فیصلے کے تحت محی الدین احمد وانی سیکرٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو فیڈریشن کا ایڈہاک صدر مقرر کیا گیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *