آسٹریلیا کا ایک بڑا نام پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گیا

آسٹریلیا کا ایک بڑا نام پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گیا

پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کے لیے ایک بڑا بین الاقوامی نام لیگ کا حصہ بن گیا ہے،آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل کو پی ایس ایل فرنچائز حیدر آباد کنگز مین نے باقاعدہ طور پر سائن کرلیا ہےاب وہ پی ایس ایل 11 میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میکسویل نے انڈین پریمیئر لیگ کو بائے بائے کہنے کا فیصلہ کیا تھا، عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر اور جارحانہ بیٹنگ کے لیے معروف کھلاڑی نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کے بعد پاکستان سپر لیگ میں شرکت کا فیصلہ کیا، جسے لیگ کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل فرنچائزملتان کس نے کتنے ارب میں خرید لی؟

نجی ٹی وی کے مطابق گلین میکسویل کو پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، فرنچائز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میکسویل کی شمولیت سے ٹیم کی بیٹنگ لائن مزید مضبوط ہوگی اور آئندہ سیزن میں ٹیم کی کارکردگی پر مثبت اثر پڑے گا۔

گلین میکسویل نے اپنے بیان میں پاکستان سپر لیگ میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ایس ایل کھیلنے اور حیدرآباد کی نمائندگی کرنے پر خوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے اور یہاں کے شائقینِ کرکٹ کا جذبہ قابلِ تعریف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد ٹیم کی نمائندگی کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے،واضح رہے کہ گلین میکسویل اس سے قبل بھارتی لیگ آئی پی ایل کھیلنے سے معذرت کر چکے تھے، جس کے بعد ان کی پی ایس ایل میں شمولیت کو کرکٹ حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *