نواز شریف اور شہباز شریف کی پارلیمنٹ اجلاسوں میں شرکت سے متعلق دلچسپ رپورٹ منظر عام پر آ گئی

نواز شریف اور شہباز شریف کی پارلیمنٹ اجلاسوں میں شرکت سے متعلق دلچسپ رپورٹ منظر عام پر آ گئی

مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھائی وزیر اعظم شہباز شریف کے پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت کے حوالے سے ایک اہم رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق ان کی حاضری محدود رہی۔

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے دوسرے پارلیمانی سال سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس میں قومی اسمبلی کے 84 اجلاسوں میں شریک ارکان کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ میں اجلاسوں میں سب سے زیادہ اور سب سے کم شرکت کرنے والے ارکان کے علاوہ وہ اراکین بھی شامل ہیں جو ایک بھی اجلاس میں حاضر نہیں ہوئے۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے دوسرے پارلیمانی سال کے 84 اجلاسوں میں صرف ایک اجلاس میں شرکت کی۔ ان کے بھائی وزیر اعظم شہباز شریف نے چھ جبکہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آٹھ اجلاسوں میں شرکت کی۔ قومی اسمبلی کے 11 ارکان کی حاضری سنگل ڈیجٹ میں رہی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے ذاتی معالجین سے چیک اپ سے متعلق اہم پیش رفت

کم حاضری والے ارکان میں مسلم لیگ ن کی تین خواتین ارکان شامل ہیں جبکہ پانچ پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد ارکان بھی کم شرکت کرنے والوں میں شامل ہیں۔ کم حاضری والے ارکان میں پنجاب سے 9 جبکہ سندھ اور بلوچستان سے ایک، ایک رکن شامل ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازسمیت پانچ اراکین نے قومی اسمبلی کے ایک بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ ان میں حمزہ شہباز کے علاوہ علی افضل ساہی، عمر فاروق، محبوب سلطان اور وقاص اکرم شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ارکان کی کم حاضری قانون سازی کے عمل پر اثر ڈال سکتی ہے اور یہ رپورٹ پارلیمنٹ میں شفافیت اور احتساب کے حوالے سے اہم ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *