عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی جیل سے ہسپتال منتقل ،بیرسٹر گوہر نے تصدیق کر دی

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی جیل سے ہسپتال منتقل ،بیرسٹر گوہر نے تصدیق کر دی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر  نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق خاتونِ اول بشری بی بی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو گزشتہ رات اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی آنکھوں کے علاج کے سلسلے میں معائنہ کیا گیا۔ ان کے مطابق وہ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مکمل معلومات ملنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ بتایا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا تھا جو ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل تین رکنی ٹیم نے انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا فیصلہ ، پولیس اختیارات میں کمی،گرفتاریوں کے اختیارات محدود۔

میڈیکل ٹیم میں الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی، پمز اسپتال کے ڈاکٹر محمد عارف اور ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹر آفاق شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے آنکھوں کے مسائل کی شکایت کی تھی جس کے بعد ان کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل کے اسپتال میں ہونے والا  معائنہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا جس دوران میڈیکل ٹیم جدید طبی آلات بھی ساتھ لائی تاکہ نظر اور آنکھوں کی مکمل جانچ کی جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *