وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں سے گندم تین ہزار پانچ سو روپے فی من کے حساب سے خریدے گی تاکہ کاشتکاروں کو اپنی محنت کا مناسب معاوضہ مل سکے اور زرعی شعبے کو مضبوط بنایا جا سکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ سٹریٹجک گندم ذخائر کے حوالے سے پنجاب ملک کا پہلا صوبہ ہے جس نے اس شعبے میں جدید اور منظم پالیسی متعارف کرائی ہے۔
پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے اپنے strategic wheat reserves کیلئے پہلی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مشتمل ایک پالیسی دی۔ جس کے تحت اس سال پنجاب کے کسانوں سے تیس لاکھ میٹرک ٹن گندم 3500 روپے فی من کے حساب سے خریدی جائیگی ۔۔ مجھے یہ بتا کر خوشی ہو رہی ہے کہ الحمدُللّٰہ آج 35 ڈومیسٹک اور…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 23, 2026
انہوں نےکہا کہ پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ عوامی و نجی شراکت داری پر مشتمل گندم خریداری کی پالیسی پیش کی ہے جس کا مقصد زرعی نظام کو بہتر بنانا اور کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :گندم کی قیمت سے متعلق اہم خبر

