ایک گھنٹے میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں،نئی سہولت متعارف کرادی گئی

ایک گھنٹے میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں،نئی سہولت متعارف کرادی گئی

حکومت نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں سہولت فراہم کرنے اور خدمات کی فراہمی کو جدید بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے صرف ایک گھنٹے میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی نئی سہولت متعارف کرا دی ہے 

اس اقدام کے تحت صوبے میں شہریوں کے لیے لائسنس کے اجرا کا عمل تیز، شفاف اور آسان بنایا گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام میں ایک اور نمایاں پیش رفت کی ہے ۔

ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے مکمل عمل کو ڈیجیٹل نظام کے تحت منتقل کر دیا ہے، اس جدید سہولت کے بعد شہریوں کو دفاتر میں طویل انتظار یا بار بار چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

نئے نظام کے مطابق درخواست گزار اپنے گھروں میں بیٹھ کر دستک موبائل ایپ کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں شہریوں کو سب سے پہلے متعلقہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی جس کے بعد وہ اپنی ذاتی معلومات درج کریں گے،تمام مطلوبہ معلومات فراہم کرنے اور مقررہ مراحل مکمل کرنے کے بعد درخواست گزار آن لائن طریقے سے مطلوبہ فیس ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی

فیس کی ادائیگی اور معلومات کی ڈیجیٹل تصدیق کے بعد درخواست دہندہ کو مختصر وقت میں لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا جائے گا۔ یہ جدید سہولت خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اور محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے انتظامی تعاون سے تیار کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوگا بلکہ بدعنوانی کے امکانات بھی کم ہوں گے اور شہریوں کو معیاری اور بروقت خدمات فراہم کی جا سکیں گی،صوبائی حکومت نے مزید بتایا ہے کہ مستقبل میں دیگر عوامی خدمات کو بھی اسی انداز میں آن لائن نظام کے تحت منتقل کیا جائے گا تاکہ صوبے میں الیکٹرانک طرز حکمرانی کو فروغ مل سکے۔

اس منصوبے کا بنیادی مقصد شہریوں کو طویل قطاروں، غیر ضروری تاخیر اور پیچیدہ عمل سے نجات دلانا ہے تاکہ لوگ کم سے کم وقت میں قانونی ضروریات پوری کر سکیں اور آسانی کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *