وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے موٹر سائیکل ایم ٹیگ (M-Tag) مہم کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عرفان میمن نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
تمام موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ 28 فروری مقرر کی گئی ہے۔ یکم مارچ سے بغیر ایم ٹیگ کسی بھی موٹر سائیکل کو سڑک پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والی موٹر سائیکل کو فوری طور پر ضبط کر کے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا جائے گا۔
ڈی جی ایکسائز کے مطابق، اس اقدام کا بنیادی مقصد اسلام آباد میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانا اور موٹر سائیکلوں کے ذریعے ہونے والے جرائم کی روک تھام کرنا ہے۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کی سہولت اور رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:
مزید پڑھیں: اسلام آباد کے شہریوں کے لیئے خوشخبری، ایم ٹیگ لگوانے کے لیئے بڑے ریلیف کا اعلان

