لنڈی کوتل: پاک افغان سرحد پرافغان طالبان کی فائرنگ، پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب، فائرنگ کا تبادلہ جاری

لنڈی کوتل: پاک افغان سرحد پرافغان طالبان کی فائرنگ، پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب، فائرنگ کا تبادلہ جاری

ضلع خیبرمیں لنڈی کوتل کے مقام پر پاک افغان سرحد پر صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے جہاں افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئی ہیں۔

پاک افغان بارڈر پر کشیدگی جاری ہے۔ سرحدی علاقے میں جاری کشیدگی کے دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال جاری ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے زبردست جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک افغان طالبان کی دو چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ ایک ٹینک بھی نشانہ بنا کر تباہ کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں 11 افغان طالبان ہلاک اور 8 زخمی ہو چکے ہیں۔ سرحدی علاقے میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سرحد کے قریبی علاقوں وراغہ سر، مارو سر اور شاہ کوٹ سر پرسکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے مابین فائرنگ کا شدید تبادلہ جاری ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی جا رہی ہیں جس کے باعث قریبی آبادیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔۔۔!!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *