وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے تمام سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات میں مزید شدت آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رات گئے سہیل آفریدی کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو فراہم کی گئی تمام سکیورٹی اور تعینات اہلکار کلوز کر دیے گئے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین کو متعدد بار سکیورٹی تھریٹس موصول ہو چکی ہیں، جبکہ ماضی میں ان کے گھر پر دستی بم حملہ بھی ہو چکا ہے۔