لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی

لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی

لاہور سیالکوٹ موٹروے (M-11) پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اہم الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

لاہور:موٹروے پولیس سینٹرل ریجن نے شدید دھند اور حدِ نگاہ (Visibility) انتہائی کم ہونے کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے (M-11)کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ اور حادثات سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق، اس وقت علاقے میں دھند کی چادر اتنی گہری ہے کہ ڈرائیونگ کرنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ موٹروے کی بندش کا مقصد شہریوں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچانا ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے درج ذیل مشورے جاری کیے ہیں:

شدید دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔

سفر کے لیے رات کے بجائے دن کی روشنی کو ترجیح دیں۔

بڑی سڑکوں اور موٹرویز پر سفر کرنے کے لیے بہترین وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہے، جب دھند کے بادل چھٹ جانے کے باعث حدِ نگاہ بہتر ہوتی ہے۔

اگر سفر ناگزیر ہو تو گاڑی کی فوگ لائٹس اور ڈبل انڈیکیٹرز کا استعمال لازمی کریں۔

مزید جانیئے:موٹروے پر سفر کرنے والے خبردار،کون سی گاڑیاں موٹروے پر داخل نہیں ہونے دی جائینگی ؟

کسی بھی ہنگامی صورتحال یا سڑک کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے شہری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا موٹروے پولیس کی آفیشل ایپ استعمال کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *