تیراہ بارڈر پر افغانی فورسز کی فائرنگ, افواج پاکستان نے افغان طالبان اور دہشت گردوں کو جوابی کاروائیوں میں منہ توڑ جواب دیتے ہوے توپوں کے منہ کھول دیے۔
تفصیلات کے مطابق تیراہ بارڈر پر کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے توپوں کا استعمال کیا۔
،فائرنگ کا واقعہ سرحدی حدود کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی افواج پاکستان کی طرف سے فائرنگ کا بھر پور طریقے سے جواب دیا گیا
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج نے مؤثر اور بروقت جواب دیتے ہوئے سرحدی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا۔
پاک سکیورٹی فورسز نے سرحد پر اسنائپر کارروائیاں کرتے ہوئے افغان طالبان اور دہشت گردوں کو دندان شکن جواب دیا، جس کے نتیجے میں متعدد طالبان اور شدت پسند ہلاک ہوگئے، ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
اس سے قبل ضلع خیبرمیں لنڈی کوتل کے مقام پر پاک افغان سرحد پر صورتحال کشیدہ ہو گئی تھی جہاں افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئی ہیں۔