خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیاں، 34 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیاں، 34 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی پراکسیز فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 34 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی فورسز نے حالیہ دنوں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ 24 فروری کو خیبر پختونخوا میں چار مختلف جھڑپوں کے دوران 26 خوارج ہلاک ہوئے، جو بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے وابستہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل کے قریب سرحد پار دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے درانداز گروہ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور درست و مہارت سے کی گئی کارروائی میں ایک خوارج ہلاک ہوا، جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی۔

اسی طرح ضلع لکی مروف میں خفیہ اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین خوارج مارے گئے۔ ضلع بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دو جھڑپوں کے دوران دس خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بارہ خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں جھڑپ کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گرد بھی ہلاک کیے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں اور علاقے میں کسی بھی بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے آپریشنز جاری رکھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان رجیم کے سیکیورٹی دعووں کا پردہ چاک ، چینی سرمایہ کار اور مزدور شدت پسندوں کے نشانے پرآگئے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *