اداکار فواد خان اور اداکارہ عائزہ خان پہلی بار بڑے پردے پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں جس نے مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اسٹارز جلد ہی معروف ہدایت کار ندیم بیگ کی نئی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ فواد خان اور عائزہ خان کسی فلم یا ڈرامے میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کریں گے جسے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے ایک بڑی جوڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
اگرچہ دونوں اداکار ماضی میں کسی ڈرامے یا فلم میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے تاہم کچھ عرصہ قبل ایک اشتہار میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھاجس کے بعد ان کی آن اسکرین کیمسٹری پر بھی کافی بات کی گئی۔مداح ایک طویل عرصے سے اس خواہش کا اظہار کرتے آ رہے ہیں کہ فواد خان اور عائزہ خان کو کسی بڑے پراجیکٹ میں ایک ساتھ کاسٹ کیا جائے۔ اب اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اس فلم کا 2027 میں سینما گھروں کی زینت بننے کا امکان ہےتاہم اس کی کاسٹنگ اور دیگر تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔فلم کی ہدایت کاری ندیم بیگ کریں گے جو اس سے قبل کئی کامیاب پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔یہ جوڑی پہلی بار ایک بڑے پراجیکٹ میں ساتھ نظر آئے گی۔ جس کے باعث فلم کو پہلے ہی سے ایک متوقع ہٹ قرار دیا جا رہا ہے۔