ہری پور: حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس کی مین پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی

ہری پور: حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس کی مین پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی

ہری پور کے علاقے حطار میں واقع انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ایک فیکٹری کے باہر مین گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اُٹھی ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

موقع پر پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں۔ ڈی پی او ہری پور اور ڈپٹی کمشنر ہری پور سمیت تمام اہم افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق گیس کا اخراج اتنا شدید تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں نے بلند ہونا شروع کر دیا جس سے صنعتی زون میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح آگ کو مزید پھیلنے سے روکنا اور قریبی صنعتی یونٹس کو محفوظ بنانا ہے جبکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے ارد گرد کے علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

دھماکے کے فوری بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا اور لوگوں کو خطرے سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی گیس کی فراہمی بھی معطل کر دی گئی تاکہ مزید کسی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے پاور پلانٹ میں دھماکہ، 9 مزدور ہلاک، 15 زخمی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *