گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

ملک میں گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سوئی گیس کمپنیوں نے نرخوں میں نمایاں اضافے کے لیے آئل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی سے رجوع کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کمپنیوں نے اوسط گیس قیمت کو بڑھا کر 5 ہزار 306 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست دی ہے، جس سے صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کمپنیوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ اور موجودہ مالی سالوں کے دوران انہیں بھاری مالی خسارے کا سامنا رہا، جو مجموعی طور پر تقریباً 1650 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، اسی خسارے کو پورا کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے اپنی مالی ضروریات میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1279 ارب روپے مانگے ہیں، جس میں آئندہ مالی سال کا ممکنہ شارٹ فال اور گزشتہ خسارے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :گیس کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

کمپنی نے مائع قدرتی گیس کی خدمات کی لاگت کے لیے مزید 42 ارب روپے کی درخواست بھی دی ہے اور گیس کی اوسط قیمت کو 5306 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

دوسری جانب سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے بھی نرخوں میں اضافے کے لیے درخواست جمع کروائی ہے، کمپنی کے مطابق آئندہ مالی سال میں 8 ارب 73 کروڑ روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہو سکتا ہے، جبکہ گزشتہ سالوں کا خسارہ 585 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی نے مائع قدرتی گیس کی لاگت کے لیے 67 ارب 67 کروڑ روپے مانگے ہیں اور فی ایم ایم بی ٹی یو 376 روپے 33 پیسے اضافی وصولی کی درخواست کی ہے۔

اوگرا نے دونوں کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کا شیڈول جاری کر دیا ہے،سوئی ناردرن کی درخواست پر 21 اپریل جبکہ سوئی سدرن کی درخواست پر 22 اپریل کو غور کیا جائے گا، جس کے بعد گیس کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

اگر ان تجاویز کو منظور کر لیا گیا تو گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے گیس مزید مہنگی ہو سکتی ہے، جس کے اثرات معیشت کے مختلف شعبوں پر بھی پڑیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *